Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد،کراچی(ویب ڈیسک)موسمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے 55 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کے باعث 16 پروازوں میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔بارش کے باعث کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ڈیڑھ سے 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔لاہور ایئر پورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔دبئی سے لاہور کی پرواز پی اے 41 کی آمد میں 11 گھنٹے تاخیر جبکہ لاہور سے جدہ کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے اور لاہور سے شارجہ کی پرواز میں 11 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کوالالمپور سے لاہور کی پرواز میں ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کراچی ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ملتان سے شارجہ، دبئی اور مدینہ منورہ کی6 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔سیالکوٹ سے شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 5 پروازوں میں ڈھائی گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔