ممبئی میں موسلا دھاربارشیں،مختلف حادثات میں 13افراد ہلاک،متعدد زخمی

ممبئی [ نیوز ڈسک ] ممبئی اور اس کے ارد گرد کے اضلاع (پالگھر اور رائے گڑھ) میں گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران ہونے والی ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اتوار (5 جولائی) کی رات ممبئی کے علاقے مانخورد (Mankhurd) کی جنتا نگر میں ایک 3 منزلہ چال (Chawl) کا حصہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، گریش مہاجن کے مطابق ممبئی، پالگھر اور رائے گڑھ میں درخت گرنے، ڈوبنے اور دیگر حادثات کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پروازوں کا نظام متاثر ہوا، جبکہ ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل کر دی گئی۔تعلیمی اداروں کی چھٹی ممبئی، ٹھانے اور پونے میں پیر (6 جولائی) کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی اور قریبی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *