ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ نماز فجر کے بعد مساجد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اورسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈربلوچستان اوردیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یاگار شہداء پرسلامی دی،سول وعسکری حکام نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی یوم دفاع و شہداء پرگوادرمیں شاہرائیں قومی عزم، قربانی، استقامت اورشجاعت کے بینرزسے سجا دی گئیں ایف سی بلوچستان کی جانب سے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیابلوچستان کے شہریوں نے بھی وطن سے محبت کا اظہاراورشہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔سابق صوبائی وزیر اور ممبربلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کی ہدایت پربارکھان میں میر ایوب خان کھیتران کی سربراہی میں 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاعِ وطن کے لیے اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور وطنِ عزیز کے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *