معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، پشتونخوامیپ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ چمن ہاشم پیکٹ پر ایف سی کی فائرنگ سے پارٹی کارکن حاجی کرو صالحزئی کے فرزند ظہور احمد کو قتل کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف سی کی جبر، فائرنگ، انسانی جانوں کو ضائع کرنے کا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی مختلف واقعات اور پیکٹس پرشہریوں کا خون ناحق بہایا گیا ہے اور پارٹی مسلسل گورنر،وزیر اعلیٰ، کور کمانڈ12، آئی جی ایف سی،کمشنر کوئٹہ سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ ان خونی واقعات کی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے مقتولین کو انصاف اور ایف سی اہلکار جو کہ فائرنگ میں ملوث رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن میں پہلے ہی بدامنی اور خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔تجارت، روزگار، کاروبار ختم ہوچکا ہے، لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں ایسے میں فورسز کے ہاتھوں بے گنا ہ انسانوں کے قتل عام کا انسانیت سوز واقعہ قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ کیونکہ ان واقعات سے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔بیان میں شہید ظہور احمد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ ہیں۔ بیان میں ایک مرتبہ پر گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر 12، آئی جی ایف سی، کمشنر کوئٹہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ظہور احمد کے قتل کے واقعہ سمیت دیگر انسانیت سواز واقعات جن میں انسانی جانوں کا ضیاع کیا گیا ہے کی شفاف تحقیقات کرائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مقتولین اورشہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکیں اور آئندہ اس قسم کے انسانیت سوز اور ظلم پر مبنی واقعات کی روک تھام ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *