Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ(کل)، ہفتہ، 8 اگست سے لیزر سٹی باﺅلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 7 اگست کو کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔