Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر میں باؤلرز اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز لیژر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں مینز سنگلز کے مقابلے شروع ہوگئے مقابلوں کے پہلے روز بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ان کھلاڑیوں میں ذیشان، فہیم، احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، دانیال شاہ، ہارون، طیب، دانیال اعجاز، ایان، علی نعمان، معیز اور جنید شامل ہیں۔ مینز سنگلز کا فائنل (آج)جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔