Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز قاسم اسد نے ڈیف مینز اور اسما نے ڈیف لیڈیز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ مال (ایف سیون مرکز)، اسلام آباد میں معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف مینز اور ڈیف ویمنز کے مقابلے کھیلے گئے۔ ڈیف مینز کے مقابلوں میں قاسم اسد نے 149 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور عمر فاروق نے130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ واجد علی 113 پوائنٹس کے ساتھ اور غضنفر 78 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح ڈیف ویمنز کے مقابلوں میں اسما نے 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور زویا نے 102 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عنبرین زہرا 79 پوائنٹس کے ساتھ اور سمیرہ 76 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں کل 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچیور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں۔