معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

 اسلام ابٓاد (این این آئی)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی اور ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں رجسٹریشن 6 اگست تک کروا سکتے ہیں اور 7 اگست کو شام 6 بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *