Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی (شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے بچوں کے خلاف پیش آنے والے ہولناک جرائم پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ملک کا نظامِ انصاف بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور جرائم میں ملوث افراد کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہے؟اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک سخت لہجے پر مبنی اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے معاشرے میں بار بار ہونے والے ریپ، قتل کے واقعات اور ان کے ذمے داروں کے خلاف مثر قانونی کارروائی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ شاید یہ ہمارے لیے بدترین وقت ہے۔زارا نور عباس نے سوال اٹھایا ہے کہ معاشرے میں بار بار ریپ اور قتل جیسے جرائم کیوں ہو رہے ہیں؟ اور ایسے واقعات میں ذمے دار افراد کو سزا ملنے کی مثالیں کیوں نظر نہیں آتیں جو مستقبل میں دوسروں کے لیے عبرت بن سکیں؟اداکارہ نے والدین کے لیے موجودہ صورتِ حال کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے سوال کیا لیکن اب ہم کیا کریں؟ ہم اپنے بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟ کیا ہمیں قانون اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے؟زارا نے نظامِ انصاف پر طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ قانون تو ایسا برتاﺅ کر رہا ہے جیسے وہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہو۔اداکارہ کی پوسٹ میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے بعض افسوسناک واقعات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا۔