مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کے مطابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کو بلوچستان کا آئندہ اڑھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ بنایا جائے،ڈاکٹرقاسم بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقاسم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے جسے سنبھالنا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے بس میں نہیں ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کے مطابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کو بلوچستان کا آئندہ اڑھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ بنایا جائے جو صوبے کے حالات کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹرقاسم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور لوگوں کو دن دیہاڑے شہید اور اغواء کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کے قیام کے وقت مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال وزیراعلیٰ کا معاہدہ ہوا تھاپیپلز پارٹی کے اڑھائی سال مکمل ہوچکے ہیں اب مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنایا جائے کیونکہ میر عاصم کرد گیلو نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے اوربلوچستان کے عوام انکی کارکردگی سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غریبوں کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہا کہ اگر بلوچستان کے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہے تو فوری طور پر سرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹایا جائے اور میر عاصم کرد گیلو کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *