Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ساہیوال (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، نواز شریف کے دیرینہ کارکن اور سینئر قانون دان چوہدری شہید احمد پوسوال انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد شہدا میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے عہدیداران، پنجاب بار کونسل کے ارکان، مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے، وکلا، صحافیوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کو ماہی شاہ قبرستان میں ان کے والد چوہدری مسعود احمد پوسوال کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل ان کی رہائش گاہ سکیم نمبر 2 میں ہوگی۔