Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے جنگل کے مقام سے پولیس نے نشے کے عادی ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدنعش شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔
کوئٹہ ویب ڈیسک ،مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم شرپسندوں نے این 25قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے کلی گورو کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ دشت کے علاقے سپیزنڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔