مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں سیشن جج اورانکے گن مین کی شہادت قابل مذمت ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اورسخت کاروائی کریں،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور انکے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دہشتگردانہ حملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور ایک اور شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ گورنر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں اور ان کی جلد از جلد گرفتاری اور قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ گورنر مندوخیل نے شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *