Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک)محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے دو روز معطل رہنے کے بعد ٹرین سروس بحال کردی،پشاور جانے کیلئے جعفر ایکسپریس آ ج اتوار کو روانہ ہوگی۔ ریلویز حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے 14اور 15اگست کو بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی، محکمہ ریلویز نے دو روز معطل رہنے کے بعد ٹرین سروس بحال کردی ہے کوئٹہ سے پشاور جانے کیلئے جعفر ایکسپریس آج کی صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کل شام کو کوئٹہ پہنچے گی۔