“محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کا کوکلاس فیزنٹ کالیچ فیزنٹ اور برفانی چکور کے شکار کے لیے 91 اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ”

پشاور(ویب ڈیسک)محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے مخصوص علاقوں میں نایاب پرندوں کے شکار کے لئے مجموعی طور پر اکانوے اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مالاکنڈ اور ہزارہ وائلڈ لائف سرکلز میں کوکلاس فیزنٹ، کالیچ فیزنٹ اور برفانی چکور کے شکار کی اجازت ہوگی، جبکہ شکار کا سیزن ستائیس نومبر دوہزار چھبیس سے اٹھائیس فروری دوہزار ستائیس  تک جاری رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق تمام اکانوے اجازت نامے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے اور ایک شکاری زیادہ سے زیادہ تین اجازت نامے حاصل کرسکے گا۔ فی اجازت نامہ فیس ایک لاکھ پچیس  ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو ناقابل واپسی ہوگی، جبکہ اجازت نامہ تیس دن کے لیے مؤثر ہوگا اور فی بندوق پانچ پرندوں کے شکار کی حد مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اجازت ناموں سے حاصل ہونے والی آمدن کا نوے فیصد مقامی ترقی اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *