محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن کا گلوبل یوتھ نیٹ ورک کا قیام نوجوانوں کے ویژن کو عملی حکمت عملیوں اور ورکنگ ٹولز میں تبدیل کریں گے، فاﺅنڈیشن کے سربراہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن مسک نے اقوام متحدہ کے یوتھ آفس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کے لیے ایک نئے عالمی نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا نام گلوبل یوتھ نیٹ ورک رکھا گیا ۔اس نیٹ ورک کا مقصد نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی آزاد عالمی تنظیموں کو قیادت کے راستوں اور عالمی پالیسی سازی کے عمل کے ساتھ مربوط کرنا ہے جبکہ یہ نیٹ ورک چار بنیادی ستونوں پر کام کرے گا، پبلک پالیسیوں اور نمائندگی کے شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز اور عالمی فورمز تک رسائی کے واضح راستے ہموار کرنا، نوجوانوں کی متنوع آوازوں اور کم نمائندگی والے طبقات کے اثر و رسوخ کو بڑھانا، رکن تنظیموں کو درکار آلات، ڈیٹا اور باہمی معلومات فراہم کرنا۔اس اعلان کا اظہار جنیوا میں یوتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران عالمی یوتھ ڈے کی مناسبت سے کیا گیا جبکہ اس نیٹ ورک کا باضابطہ آغاز نیویارک شہر میں سنہ 2026 کے ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔اسی تناظر میں گلوبل یوتھ نیٹ ورک اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پلیٹ فارم ہے جسے مسک فانڈیشن نے اقوام متحدہ کے یوتھ آفس کے تعاون سے قائم کیا ہے جو مختلف خطوں سے نوجوانوں کی خدمت سے وابستہ آزاد تنظیموں کو اکٹھا کرتا ہے اور ایسے مثر راستے فراہم کرتا ہے جو نوجوانوں کو عالمی سطح پر پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت کرنے کے قابل بناتے ہیں جبکہ اس نیٹ ورک کا آغاز مسک فانڈیشن اور اقوام متحدہ کے درمیان سنہ 2018 سے جاری شراکت داری کا تسلسل ہے۔مسک فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بدر البدر نے کہا کہ گلوبل یوتھ نیٹ ورک کے ذریعے ہم نوجوانوں اور فیصلہ سازوں کو اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی پالیسیوں کی تشکیل میں مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں اور ہم ان کے ویژن کو عملی اوزاروں اور ان کی اپنی تیار کردہ میدانی حکمت عملیوں میں ڈھال رہے ہیں تاکہ وہ اپنے دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے یوتھ آفس کے سربراہ اور نوجوانوں کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فیلیپے پولیر نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے لیے پائیدار مواقع انہیں عالمی سطح پر فیصلہ سازی میں حقیقی اثر و رسوخ فراہم کریں گے، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلوبل یوتھ نیٹ ورک اقوام متحدہ کے یوتھ آفس اور مسک فانڈیشن کے مابین اشتراکِ عمل سے اس عمارت کی بنیاد رکھے گا۔اس نیٹ ورک کی رکنیت میں پالیسیوں، تعلیم اور سول شمولیت کے شعبوں میں نوجوانوں کی خدمت پر مرکوز آزاد تنظیمیں شامل ہیں، اور یہ نیٹ ورک اپنے بانی اراکین کے ذریعے دنیا بھر کے دو کروڑ سے زائد نوجوانوں کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *