ماہر امراض ڈاکٹر سہیل یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں اہلیہ کے خلاف درج کرلیا گیا، ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) اوستہ محمد ماہر امراض ڈاکٹر سہیل یوسف ملک قتل کیس ڈاکٹر کی والدہ کی مدعیت میں اہلیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج دوران تفتیش ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ڈاکٹر کا موبائل فون غائب ملنے کے بعد مزید انکشافات کی توقع پولیس کے مطابق اوستہ محمد میں معروف ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل یوسف ملک قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے قتل سے چند روز ڈاکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان جگھڑا ہوا تھا جس کی پاداش میں بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا مقتول ڈاکٹر کی والدہ ڈاکٹر فاطمہ کی مدعیت میں ڈاکٹر سہیل یوسف ملک کے قتل کا مقدمہ انکی اہلیہ ریحانہ بی بی کے خلاف درج کرکے انکو گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایس پی اوستہ محمد معاذ الرحمان کے مطابق گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے مقتول ڈاکٹر کا موبائل فون غائب ہے موبائل فون ملنے کے بعد اس کیس میں مذید پیش رفت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *