Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بلوچستان ویب ڈسک ،واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو قتل کردیا ۔وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کے فوری سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہاں کہ شہید ہونے والے صرف پنجابی مزدور نہیں تھے وہ پاکستان کے شہری، محنت کش اور ہمارے اپنے بھائی تھے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ اور ان کے بہیمانہ قتل افسوسناک ہے۔نامعلوم مسلح دہشت گردوں نےواشک کے علاقے ماشکیلے میں ایک حجام کی دکان پر فائرنگ کی اور وہاں مقیم مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام محنت کشوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا، جو وہاں روزی روٹی کمانے کے لیے مقیم تھے۔ دہشت گردوں نے ان کی لسانی شناخت دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سکیورٹی فورسز ان کا پیچھا کر کے انہیں انجام تک پہنچائیں گی۔ بلوچستان حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔