Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
راولپنڈی (ویب ڈیسک)تھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر کے بھائی میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید کو آبائی قبرستان نزد ہولی فیملی ہسپتال، راولپنڈی میں گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل خالد جاوید 1988 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں بطور کیپٹن کمیشنڈ ہوئے، انہوں نے انفنٹری اسکول کوئٹہ میں بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دیں۔ بطور بریگیڈیئر، وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی فورس کے کمانڈر رہے۔ میجر جنرل کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے کوہاٹ اور جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور پشاور اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کے پی کے (جنوب)کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی آخری تعیناتی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں بطور پرو ریکٹر تھی۔