Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد۔(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات کی تاحال کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ واقعے کے حقائق معلوم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذرائع ابلاغ میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے مبینہ واقعے سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں تاہم ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اطلاعات درست نہ ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے بالخصوص پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے متعلقہ لیبیائی حکام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور دیگر متعلقہ فریقین سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق تصدیق شدہ تفصیلات دستیاب ہوتے ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔