لیاقت اقبال راجپوت کا اظہار تعزیت

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کے کمیونیکیشن افیئرز کے کوآرڈینیٹرلیاقت اقبال راجپوت نے کہا ہے کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کی وفات کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا مرحوم ایک باوقار، مخلص اور سماجی و سفارتی خدمات انجام دینے والی شخصیت تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے  انکے بیٹے کرنل ریٹائرڈ میر شاہ میر خان رئیسانی،بھائیوں نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور حاجی لشکری خان رئیسانی سمیت تمام سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *