Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لورالائی(ویب ڈیسک) لورالائی میں نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں ایک ریلی منعقد کی گئی جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ کوارڈنیٹر نیشنل پروگرام ثریا ناز،اکاوئنٹ اسسٹنٹ ضیاء غلزئی،ڈی ایس وی کل نواز خان ناصر،اے ایس وی عادل الیاس،جلال شاہ علیزئی،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر نیشنل پروگرام کے کنونشن ہال میں ماں اور بچے کے ہفتہ کے حوالے سے سمینار منعقد ہو،سمینار میں اکاوئنٹ اسسٹنٹ ضیاء غلزئی نے ہفتہ کے حوالے سے مکمل بریفینگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ثریا ناز نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو ماں اور بچے ہفتہ کے حوالے سے انہیں مکمل ہدایات دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے صوبے کی طرح لورالائی میں بھی یہ ہفتہ 14 ستمبر سے لیکر 19 ستمبر تک جاری رہے گا اس مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اورسپراوئزر ویکسنیٹرز کے تعاون سے گھر گھر جاکر ماں اور بچوں کو ویکسین کے ساتھ ساتھ کھڑے مار گولیاں اور دیگر ادویات بھی ہرگھر میں ہر ماں اور بچے کو دئیں گے تاکہ ماں اور بچے دونوں خطرناک بیماریوں سے محفوظ ہوسکیں۔اور ایک بہتر اور محفوظ قوم بن سکیں اس مقصد کے لئیے ہر طبقہ کو نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔اس موقع پر نیشنل پروگرام کے لیڈی
ہیلتھ ورکرز اور سپروزا ئزر کو فیلڈ اور گھر گھر جانے کیلئے ادویات گولیاں اور کٹ فراہم کی گئی۔