لاہور،پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی،2ملزمان گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک)چوکی سبزی منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کی کوشش ناکام بنا دی اور مبینہ ڈکیت گروہ کے 2ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی منڈی کے عقب میں کی گئی، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سبزی منڈی میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو مبینہ طور پر نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی کوشش ناکام بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے سابقہ ریکارڈ اور دیگر وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *