لارڈز میں 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی کا امکان فٹنس کلیئرنس کی صورت میں بابر اعظم کی واپسی، محمد رضوان کوآرام دینے پر غور

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)لارڈز میں 27 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف واپسی کا امکان ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران انجری کے باعث سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم مینجمنٹ بابر سمیت پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، تاہم حتمی ٹیم کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔فٹنس کلیئرنس کی صورت میں بابر اعظم کی واپسی پر اذان اویس کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پچ خشک ہونے اور اسپن کے لیے سازگار ہونے کی صورت میں پاکستان دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے جبکہ فاسٹ بولر عبید شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے امیدواروں میں شامل ہیں۔انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *