قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، آزادی کے حصول کے لیے ہم لوگوں نے طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیاں دی ہیں وقت آگیا ہے کہ اب قلعہ عبداللہ کے لیے انقلابی اقدامات کرے ڈی سی آفس قلعہ عبداللہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر زمرک خان اچکزئی  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ قلعہ عبداللہ کو پر امن بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور روز اول سے قلعہ عبداللہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردی اور منشیات کا خاتمہ جبکہ قبائلی تنازعات کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کو اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈی پی او خلیل بگٹی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *