Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

قلات(ویب ڈیسک) قلات میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد۔پولیس کے مطابق قلات کے علاقے رودینجو سے فائرنگ سے قتل شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت پولیس کے مطابق ابراہیم ولد محمد رحیم، سکنہ پشتون آباد کوئٹہ کے نام سے ہوئی۔ لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دی گئی۔ایک اور واقعے میں قلات کے علاقے ریج میں سڑک کنارے سے تشدد زدہ خاتون کی لاش ملی، جسے شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے شہریوں سے خاتون کی شناخت اور ورثاء تک اطلاع پہنچانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔