Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر ضلعی رہنماؤں نے اسلام آباد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور مولانا اسجد محمود کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کی جو روش اختیار کی ہے وہ ظلم و بربریت اور بنیادی انسانی و آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست میں اندھے حکمران اپنے تلخ سیاسی ماضی میں مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے کیے گئے تعاون اور احسانات کو فراموش کرکے احسان فراموشی کی تمام حدود عبور کرچکے ہیں۔ اقتدار کے نشے میں مبتلا حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ سیاسی اختلافات کا جواب ریاستی طاقت، دھونس اور جبر سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط ہونے والی جابر حکومت اور اس کے سرپرستوں کے ظلم و جبر، دھونس اور انتقامی کارروائیوں سے جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنوں کو ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری جدوجہد اصولوں آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ قائد جمعیت اور جماعتی قیادت کے ہر حکم کی تعمیل کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے صبر و تحمل، نظم و ضبط اور استقامت کا مظاہرہ کریں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مرکزی و صوبائی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔