Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئررہنما چوہدری نعیم کریم نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی برسی ہمیں صرف ان کی عظیم جدوجہد کو یاد کرنے کا موقع نہیں دیتی بلکہ اپنے مستقبل کے حوالے سے قومی عہد کی تجدید کا تقاضا بھی کرتی ہے۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پوری قوم آج اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جن کی بصیرت افروز قیادت، غیر متزلزل عزم اور اصولی سیاست کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار وطن کی عظیم نعمت ملی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی عدل، دیانت، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی عملی مثال تھی۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ہر شہری کو مذہب، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر برابری کے حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بطور قوم اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصولوں کو مشعلِ راہ بنائیں گے اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو اپناتے ہوئے ملک کو استحکام، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان، جمہوری اداروں اور عوام کی مشترکہ جدوجہد ہی وہ حقیقی قوت ہے جو قائداعظم کے خواب کو عملی شکل دے سکتی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق ایک جدید، فلاحی اور خوشحال ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔