Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد ویب ڈسک ،پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور ترک عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔گزشتہ سال مئی 2025ء میں پاک-بھارت حالیہ تنازع کے دوران بہترین قیادت پر آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری رتبے پر ترقی دی گئی تھی، اور وہ فیلڈ مارشل کا عہدہ رکھنے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے عسکری سربراہ ہیں