Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)فیصل آباد میں انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلہ ملک بھر سے منتخب 48 نوجوان کھلاڑی شریک ہیں،کھلاڑیوں کو 12 رکنی چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے،ہر ٹیم کیمپ میں چار پریکٹس میچز کھیلے گی،پریکٹس میچز کے بعد 30 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہاکہ کیمپ کے لیے قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرائل میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، نوجوان کھلاڑی کیمپ میں متاثرکن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اعجاز احمد جونیئر نے کہاکہ اگلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی تکنیک اور حکمتِ عملی بہتر بنانے پر کام ہوگا، کھلاڑیوں کی فٹنس اور ذہنی مضبوطی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی اگلی منزل پاکستان انڈر 19 ٹیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈر 19 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کارکردگی اہم ہے، تاہم کیمپ کے میچز کی اپنی اہمیت ہے۔