Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی نے شہر کے مین بس اڈے کا دورہ کیا ان کے ہمراہ بابو اصغر رند بھی تھے جہاں انہوں نے بس اڈے میں قائم ناجائز تجاوزات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کا سختی سے نوٹس لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ اور چیف آفیسر سلیم احمد ڈومکی نے تمام تجاوزات قائم کرنے والوں کو واضح وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طور پر ناجائز قبضے ختم کیے جائیں اور بس اڈے کی حدود میں عوامی راستوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ، ویگن اور کوچ مالکان و ڈرائیوروں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ بس اڈے کے اندر یا مرکزی سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ڈالا جائے، کیونکہ بے ہنگم پارکنگ اور رش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی بس اڈے میں اعلانات کے ذریعے تجاوزات ختم کرنے اور سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کرنے کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی۔