غیر رجسٹرڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے والے سروس فراہم کنندگان کے خلاف بی آر اے کی انفورسمنٹ مہم تیز کردی گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت ٹیکس قوانین پر مو ¿ثر عملدرآمد اور ٹیکس تعمیل یقینی بنانے کیلئے بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کے خلاف خصوصی انفورسمنٹ مہم تیز کر دی ہے۔ ایسے سروس فراہم کنندگان جو ٹیکس قوانین کے تحت رجسٹریشن کے پابند ہیں لیکن تاحال رجسٹرڈ نہیں ہوئے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسی طرح وہ سروس فراہم کنندگان جو پہلے سے بی آر اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں لیکن مقررہ مدت میں اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کر رہے، ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالز، کنسلٹنٹس، آئی ٹی سے متعلق خدمات، طبی و دیگر پیشہ ورانہ خدمات، ٹرانسپورٹ و کورئیر سروسز، بلڈرز، آرکیٹیکٹس، پراپرٹی ڈویلپرز اور دیگر قابلِ ٹیکس خدمات فراہم کرنے والے افراد اور ادارے، جہاں قانون کے تحت قابلِ اطلاق ہو، اپنی رجسٹریشن اور دیگر ٹیکس ذمہ داریاں پوری کریں۔اتھارٹی نے رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت ٹیکس ریٹرنز فائل، درست معلومات فراہم اور واجب الادا ٹیکس مقررہ مدت میں ادا کریں۔ عدم تعمیل کی صورت میں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 اور متعلقہ قوانین کے تحت جرمانوں، ڈیفالٹ سرچارج اور دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام متعلقہ سروس فراہم کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کی ذمہ داریاں مکمل کریں تاکہ غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور بلوچستان میں شفاف، منصفانہ اور مو ¿ثر ٹیکس نظام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *