Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)غضنفر بلال اور طیب بلال نے معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام لیا جبکہ اعجاز الرحمان اور فہیم بلال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز لیژر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف-7 مرکز، اسلام آباد میں جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل غضنفر بلال اور طیب بلال نے 736 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا، اعجاز الرحمن اور فہیم اکبر نے 705 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، احمر سلڈیرا اور دانیال شاہ نے 702 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اعزاز اعجاز اور دانیال اعجاز نے 692 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ایان بھٹی اور عبدالمعیذ نے 627 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 14 اگست کو شام 6 بجے منعقد ہوگی جس میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔