عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق فیصلے پر عمل ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کا مقصد فیصلے کی وضاحت طلب کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو اسیری کے دوران جن اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا وہ سرکاری اسپتال تھے، ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ حکومت نے کیا تھا۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اگر آج کے مروجہ قوانین کے مطابق عمران خان کا علاج سرکاری اسپتال میں نہیں ہوسکتا، تو حکومت ان کو شفا بھی بھیج سکتی ہے اور ملک سے باہر بھی بھیج سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *