علمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ خام تیل کی قیمت 86.89 ڈالر فی بیرل ہو گئی

امریکہ [انٹرنیشنل ڈیسک]امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات کی امیدوں کے باعث منگل کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور فی بیرل قیمت ایک ڈالر سے زیادہ گر گئی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل قیمت میں کمی کے بعد 86.89 ڈالر فی بیرل رہا جو 20 جولائی کے بعد کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں ایک موقع پر 100 ڈالر تک پہنچ گئی تھیں کیونکہ دونوں جانب سے فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں میں شدت آ گئی تھی۔تاہم منگل کے روز عالمی منڈی میں یہ نمایاں کمی امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی جس سے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایرانی حکومت کی درخواست پر ایران کے خلاف حملے روک دیے گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو امریکہ دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *