علاقے میں پائیدار امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام قبائلی و سماجی طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،صوبائی وزیر بابا غلام رسول عمرانی

چھتر(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر وزیر برائے لیبر اینڈ مین پاور و عمرانی قبیلے کے سربراہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی شر ہاؤس آمد، سردار عبدالستار خان شر اور سردارزادہ عبدالغفار خان شر سے ملاقات تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ مین پاور و عمرانی قبیلے کے سربراہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے گوٹھ سردار اللہ وریا خان شر میں واقع شر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف شر شوریٰ پاکستان سردار عبدالستار خان شر اور سردارزادہ عبدالغفار خان شر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سخی ممتاز خان عمرانی سمیت دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے شر ہاؤس آمد پر سردار عبدالستار خان شر اور سردارزادہ عبدالغفار خان شر نے صوبائی وزیر بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کا خیرمقدم کیا ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی صورتحال، موجودہ سماجی و قبائلی معاملات اور باہمی روابط سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شر اور عمرانی قبائل کی معزز شخصیات نے باہمی احترام، رواداری اور قبائلی روایات کی پاسداری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ علاقے میں پائیدار امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام قبائلی و سماجی طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ملاقات میں علاقائی مسائل اور عوامی نوعیت کے معاملات بھی زیر بحث آئے، جبکہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں بھی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا شر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو قبائلی سطح پر باہمی تعلقات اور دوستانہ روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ مین پاور و عمرانی قبیلے کے سربراہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے سردار عبدالستار خان شر اور سردارزادہ عبدالغفار خان شر کی جانب سے پرتکلف میزبانی اور خلوص کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر موجود دیگر قبائلی و سماجی شخصیات نے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ملاقات کے اختتام پر شر اور عمرانی قبائل کی معزز شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں باہمی بھائی چارے، قبائلی روایات، رواداری اور مثبت سماجی روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کیا جاتا رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *