Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
جنیوا(انٹر نیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطی اور اہم عالمی سمندری گزرگاہوں میں جاری سکیورٹی خدشات اور کشیدگی کے باعث یورپ اور ایشیا کے درمیان تجارتی مال برداری کی سپلائی چین شدید دبا کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کنٹینر شپنگ کے کرایوں میں دوگنا تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم اور بین الاقوامی شپنگ ایجنسیوں کی جانب سے جاری مشترکہ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی بحری کمپنیوں نے عملے اور قیمتی کارگو کے تحفظ کے پیشِ نظر حساس آبی راستوں کے بجائے افریقا کے جنوبی سرے کیپ آف گڈ ہوپ کے گرد طویل متبادل راستہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس متبادل راستے کے انتخاب سے تجارتی جہازوں کے سفر میں 10 سے 14 دن کا اضافی وقت لگ رہا ہے جبکہ ایندھن کے اخراجات اور انشورنس پریمیم میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی تجارتی ماہرین نے اپنے بیانات میں کہا کہ اگر بحری ترسیل میں یہ تعطل آئندہ چند ہفتوں تک برقرار رہا تو یورپی اور ایشیائی منڈیوں میں خام مال، الیکٹرانکس، ادویات اور زرعی اجناس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے جس سے صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔