ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے ایک سکیورٹی گارڈ کو جاں بحق اوردوسرے کو زخمی کر دیا، جبکہ 12 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا

کوئٹہ (صباءنیوز) بلوچستان کے ضلع د±کی میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے ایک سکیورٹی گارڈ کو جاں بحق اوردوسرے کو زخمی کر دیا، جبکہ 12 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔ایس پی دکی منصور احمد بزدار نے بتایا کہ گذشتہ شب تقریباً ساڑھے 10 بجے 30 سے زائد مسلح افراد نے پلڑی کے علاقے میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کیا۔ان کے مطابق حملے میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ حملہ آوروں نے کمپنی کی چار گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیا اور فرار ہوتے ہوئے 12 مزدوروں کو اغوا کر لیا، جن میں سے 10 کا تعلق پنجاب سے ہے۔منصور احمد بزدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی اور مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *