صوبے بالخصوص کوئٹہ میں قائم تعلیمی اداروں میں تیر اندازی تربیتی کیمپس کی انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا، محمد امین بادینی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دہ پانیئیرز ہائی سکول کے پرائمری سیکشن کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک روزہ تیر اندازی تربیتی کیمپ کا انعقاد جمعرات کو ہوا تیر اندازی تربیتی کیمپ میں پرائمری سیکشن کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے تیر اندازی کھیل کی تربیت حاصل کی اس موقع  پر دہ پانیئیرز ہائی سکول کی پرنسپل سعیدہ سحر، آنر ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے بانی محمد آصف شایان موجود تھے مزمل احمد خان نے دہ پانیئیرز ہائی سکول کے طلبہ و طالبات کو تربیت فراہم کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اشتیاق نے کہا کہ سکول کی سطح پر آرچری (تیر اندازی) تربیتی کیمپ کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کے اس قدیم روایتی کھیل کو بنیادی سطح پر فروغ دینا ہے انہوں نے کہا محمد امین بادینی کی سربراہی میں قائم  بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن صوبے کے مختلف پبلک و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تربیتی کیمپس منعقد کراچکے ہے انہوں نے کہا کہ صوبے بالخصوص کوئٹہ میں قائم تعلیمی اداروں میں تیر اندازی تربیتی کیمپس کی انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *