Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان صوبہ کے موجودہ صورتحال پر افسوس نہیں بلکہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان اب مکمل طور پر بیروت بننے جا رہا ہے کوئی والی وارث نہیں ہے اس بدنصیب صوبہ کا ہر طرف خطرات کے بادل منڈ لا رہے ہے حکومت اور انتظامی ڈھانچہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے سی ایم بلوچستان بمعہ 70 ارکان ایم پی ایز ایم این ایز سینیٹر سب کے سب گوداموں میں رہنے پر مجبور ہوچکے ہے سیاسی پارٹیوں نے چپ کا توشہ رکھا ہوا ہے روانہ کے بنیاد پر عوام کو مارا جا رہا ہے اب تو خواتین اور بچے بھی شامل ہو گئے ہے امن تو بس ایک سہانا خواب بن گیا ہے سب کے سب ڈرپوک اور بزدلی کے گیت گا رہے ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم عرصہ دراز سے چیخ رہے ہے کہ ناراض لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے گلے شکوے دور کرکے گلے لگایا جائے پتہ نہیں ہمارا صوبہ اور ان کو چلانے والے کس ڈگر پر چل رہے ہیں اور آج نہیں تو کل ضرور پچھتاوا ہوگا ہم تو چیختے چیختے تھگ گئے ہے کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے یہ ریاست بھی ہمارا ہے اس کی حفاظت بھی ہماری زمہ داری ہے لیکن چلانے والوں سے اب نہیں چلایا اور سنبھالا جارہا تو ہم کس کے سامنے فریاد کرے کس کے سامنے روئے خدارا مملکت خداداد اور اس ملک کے مالک بلوچستان پر رحم کھائے رحم کرے اپنے فرضیات اور ذمہ داری ادا کرے۔