Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے فنڈز سے حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے کے عوام کوسہولیات کی فراہمی میں مددملے گی ،حلقہ پی بی 45میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔یہ بات کیو ڈی اے کے انجینئرآصف پرکانی نے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے فنڈز سے حلقہ پی بی 45سریاب کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں کی تعمیر ،ٹف ٹائل اورنالیوں کے کاموں کے معائنے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے حاجی علی مدد جتک کے فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور حلقے کے عوام سے ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیںاور کہا کہ یہ عوام کے پیسے سے ہی کام ہورہے ہیں عوام چاہئے کہ وہ خودبھی ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں تاکہ معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو کسی بھی صورت ضائع ہونے نہیں دیں گے اور ترقیاتی کاموں میں میٹریل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گیا اوراس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ مذکورہ منصوبے اپنے مقررہ وقت پرمکمل کئے جائیں تاکہ علاقے کے عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک حلقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اورانہوں نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ حلقے میں جاری اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔انہوں نے حلقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر،ٹف ٹائل اور نالیوں کے کام کو مطلوبہ معیار کے مطابق کرنے پر ٹھیکیدار عبدالسلام لانگو کی تعریف کی اور امیدظاہرکی کہ وہ بقیہ کام میں بھی معیار اور میٹریل کا خاص خیال رکھیں گے۔حلقے کے عوام نے ترقیاتی کام کرانے پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کیا کہا کہ جب سے حاجی علی مدد جتک کامیاب ہوئے ہیں وہ حلقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں ۔شہریوں نے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں معیار کویقینی بنانے پر ہم ٹھیکیدار عبدالسلام لانگوکے بھی شکر گزار ہیں ۔