صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان  مینا مجید بلوچ کا تربت کے قدیمی فٹبال اسپورٹس اسٹیڈیم پر مبینہ قبضے کی خبر کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان  مینا مجید بلوچ کا تربت کے قدیمی فٹبال اسپورٹس اسٹیڈیم پر مبینہ قبضے کی خبر کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تربت کے قدیمی اسپورٹس گراؤنڈ پر مبینہ قبضے اور لینڈ مافیا کی سرگرمیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان درا بلوچ کو معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر زمین کی اصل حیثیت، ملکیت اور مبینہ قبضے سے متعلق حقائق سامنے لائیں۔  مینا مجید بلوچ نے واضح کیا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں کے حق اور عوامی اثاثہ ہیں انہیں کسی بھی صورت میں قبضہ مافیا کے حوالے نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صوبے میں مزید کھیلوں کے میدان اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ایسے میں موجودہ اور قدیمی اسپورٹس گراؤنڈز پر مبینہ قبضے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *