صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا ضلع خضدار میں مختلف شخصیات سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

خضدار(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر برائے بلدیات ودیہی ترقی بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے خضدار میں مختلف شخصیات سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ضلع خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی مولہ کے بزرگ رہنما میر داد کریم جام سے انکے فرزند شہید عبدالغفار جام کی المناک شہادت پر دلی ہمدردی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر وہ برابر کے شریک غم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عبدالغفار جام کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے خضدار کے علاقے سنی میں پیپلز پارٹی تحصیل مولہ خرزان کے سینیئر رکن حاجی فیض محمد زہری سے ان کے اہلیہ محترمہ کی انتقال پر تعزیت فاتحہ خوانی کی سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور مرحومہ کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پرڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری خان محمد زہری میر قائم خان جام ودیکر پارٹی اراکین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *