صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی سے ملاقات

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر شتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی و انتظامی امور سمیت ضلع خضدار اور ضلع سوراب میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سابق ایم پی اے شاہینہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ہدایات پر محکمہ بلدیات کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت اور تکمیل کو سراہا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *