صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سےصوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور میر خالد لانگو کی ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال 

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے جھالاوان ہاو ¿س کوئٹہ میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی بروقت تکمیل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مو ¿ثر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماو ¿ں نے باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔دریں اثنائصوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قبائلی و سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو نے جھالاوان ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، قبائلی اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف امور پر مشاورت اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *