Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر، ڈاکٹر محمد معیزو، مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے اور کہاہے کہ دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے رواں سال یومِ آزادی کو، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 61 ویں سالگرہ کے طور پر بھی، مزید خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل دونوں ممالک کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد قائم دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہاءاہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔