Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے مختلف علاقوں (جیسے گوانگ شی، ہوبی اور گانسو) میں آنے والے حالیہ تباہ کن طوفانوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے چینی قیادت صدر شی جن پنگ اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کی “آہنی دوستی” ہر آزمائش میں غیر متزلزل رہے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی الگ سے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور وہاں جاری ریسکیو آپریشنز کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔