شہدائے پاک فوج پولیس رینجر جملہ کلمہ گو کے درجات بلندی و مغفرت کے لیے صوبہ بلوچستان میں بھی ملک گیر یوم ترحیم ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی تعلیمات اور درس عمل پر چلتے ہوئے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایام عزائے حسینی ع یکم محرم الحرام سے لے کر آٹھ ربیع الاول اور تا ایں دم اموات مومنین و عزاداران، شہدائے قوم و ملت بالخصوص ارضِ وطن کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے جہاد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدائے پاک فوج، پولیس، رینجرز اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاروں، اسلامیان پاکستان اور قدرتی آفات و سانحات کے نتیجے میں انتقال کرنے والے جملہ کلمہ گو اہلِ وطن کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے آج صوب بلوچستان میں بھی ملک گیر یومِ ترحیم ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا  آج کے عظیم الشان اجتماعات اور  صوبہ بھر میں ہونے والی مجالسِ تراحیم و دعائیہ اجتماعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اجتماعات میں اپنے اس عہد وپیمان کا اعادہ کیا گیا کہ ایامِ عزائے حسین ابن علی ع کی عزت و حرمت اور روحانیت و معنویت کو نقش ہائے آقائے موسوی کی پیروی کرتے ہوئے اجاگر کرنا جاری رکھیں گے جس کی روح یہ ہے کہ معصومین علیہم السلام کے غم اور ان کی یاد بدرجہ اتم ترجیحِ اولین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فکرِ سلیم کی پیروی میں اہلِ ولاء و عزاء نے ایامِ عزائے حسین ابنِ علی کے دوران وفات پانے والے مرحومین کی تعزیت و فاتحہ خوانی نہیں کی بلکہ عزائے سید الشہداء برپا کرتے ہوئے رہتی دنیا تک یہ ثابت کیا کہ ہمارے ذاتی غم، غمِ حسین ع کے سامنے ہیچ ہیں اور غمِ حسین ہی آفاقی و دائمی سوگواری ہے جس کے وسیلے سے مومنین کی بخشش و بلندی درجات یقینی امر ہے۔ آج کا یہ اجتماعات ملک میں دہشتگردی بالخصوص بلوچستان و خیبرپختونخوا میں استعماری ازلی دشمن کے فتنوں اور لا قانونیت کی پْر زور مذمت کرتا ہے، اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کے فتنہ بازوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں۔ آج کے یہ اجتماعات سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی کے دئیے گئے موقف کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان امریکا ایران جنگ بندی کی طرز پر سعودی عرب اور یمن کے مابین جنگ بندی کی کوشش کرے تاکہ حجاز مقدس کو آگ کے بڑھتے شعلوں سے بچایا جا سکے۔ یہ اجتماع سعودی عرب و یمن کے درمیان جنگی محاذ کو صیہونی و استعماری سازش کا شاخسانہ قرار دیتا ہے، جس کے ذریعے ایران سے حزیمت اٹھانے کے بعد استعمار ایک تیر سے کئی شکار کرنا چاہتا ہے۔ یہ اجتماع یاد کراتا ہے کہ قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی نے ہمیشہ اہلِ اسلام کو اتحاد و اتفاق اور عرب و عجم کی تفریق مٹانے کی پالیسی اپنانے کی بات کی، آج زخم خوردہ استعمار ایک ایک کر کے تمام مسلم ممالک کو نشانہ اور نوالہ بناتا چلا جا رہا ہے لہذا اہلِ کفر کے مقابل اہلِ اسلام ایک ملت بن کر جرات و بہادری ہی سے  لات و منات کے پیروکاروں اور بچھڑے کے پجاریوں کو نا کام کر سکتا ہے۔ آج کا یہ اجتماع اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ مجرمانہ خاموشی توڑے اور باب المندب اور آبنائے ہرمز پر از خود نوٹس لے اور جارح کو اس کے انجام تک پہنچائے، انسانی ہمدردی کے تحت گزرگاہوں کو کھولا جائے اور ناکہ بندی و جنگوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ یہ اجتماع متحارب قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ عرب و عجم میں موجود مقامات مقدسہ کی حفاظت اور عزت و حرمت کو یقینی بنایا جائے جنہیں جنگوں کے بھڑکتے شعلوں سے خطرات لاحق ہو گیے ہیں۔ آج کا یہ اجتماع حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ مرکزیت کو مضبوط،  آئین کو محفوظ بنایا جائے اور جمہوری نظام کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جاییں۔ گذشتہ ڈھائی تین سالوں سے عوام پر پیٹرولیم لیوی کے تازیانے برسائے جا رہے ہیں اور غریب اہلِ وطن کا کوئی پرسان حال نہیں۔یہ اجتماع اہلِ اقتدار سے مطالبہ کرتا ہے کہ سسٹم کی ناکامی کے اعترافات اور کاسمیٹکس اقدامات و زبانی جمع خرچ ترک کریں اور اپنے وعدوں کا پاس ہی کر لیں۔ اگر بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا  تو منصب پر فائز رہنے کا کیا جواز ہو سکتا ہے؟ کوہاٹ مسجد میں دھماکہ نمازیوں کی شہادت اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی کارستانی ہے جس کی زور مذمت کرتے ہیں حکومت زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔ آج کا یہ اجتماع اس عہد کا اظہار کرتا ہے کہ پاکیزہ مشنِ محمد و آل محمد کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ ایام عزائے حسین ابنِ علی کی عزت و حرمت کی پالیسی کو آنے والی نسلوں تک امانت و دیانت کے ساتھ ابلاغ جاری رکھا جائے گا۔                  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *