Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار اور قلات کے سرحدی علاقے شور پرود میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شور پرود آپریشن میں 10 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے، فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔