Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز شفاف طریقے سے اوپن کردیئے ہیں ٹھیکیداروں کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کریں تاکہ عوام ان ترقیاتی کاموں سے مستفید ہوسکیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں ٹینڈراوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر احسان نذیر بھی موجود تھے۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مختلف کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا اوراس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ شرائط پوری کرنے والے ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری کئے جائیں اور کسی ٹھیکیدار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز شفاف طریقے سے اوپن کردیئے گئے ہیں ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کریں۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایو ب قریشی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنایا جائے اور آج بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا ہے